Download Daketi ki wardat | Ramzi Sughri Mola Bux | Non Stop Comedy Scenes | New Funny Video By Rachnavi Tv video & save it for offline view

DOWNLOAD THIS VIDEO

Ramzi#funnyvideos#ComedyVideos#Funny A-OA Thank you very much for your love, friends who watch Rachnavi TV Rachnavi TV has always tried to create …

Rachnavi TV

View all posts

33 comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • اُن دنوں جب میں ہالینڈ میں رہ رہا تھا۔ ایک دن جلدی میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کر بیٹھا۔ بتی لال تھی اور سگنل کے آس پاس کوئی نہیں تھا، میں نے بھی بریک لگانے کی ضرورت محسوس نہ کی اور سیدھا نکل گیا۔ چند دن کے بعد میرے گھر پر ڈاک کے ذریعے سے اس خلاف ورزی ”وائلیشن“ کا ٹکٹ پہنچ گیا۔ جو اُس زمانے میں بھی 150 یورو کے برابر تھا۔

    ٹکٹ کے ساتھ لف خط میں خلاف ورزی کی تاریخ اور جگہ کا نام دیا گیا تھا۔ اس خلاف ورزی کے بارے میں چند سوالات پوچھے گئے تھے۔ ساتھ یہ بھی کہا گیا تھا کہ آپ کو اس پر کوئی اعتراض تو نہیں؟

    میں نے بلا توقف جواب لکھ بھیجا: جی ہاں، مجھے اعتراض ہے۔ کیونکہ میں اس سڑک سے گزرا ہی نہیں اور نہ ہی میں نے اس خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

    میں نے یہ جان بوجھ کر لکھا تھا اور یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ یہ لوگ اس سے آگے میرے ساتھ کیا کرتے ہیں؟

    میرے خط کے جواب میں لگ بھگ ایک ہفتے کے بعد محکمے کی طرف سے ایک جواب ملا۔ ان کے خط میں میری کار کی تین تصاویر بھی ساتھ ڈالی گئی تھیں۔ پہلی سگنل توڑنے سے پہلے کی تھی، دوسری مِیں مَیں گزر رہا تھا اور بتی لال تھی، تیسری میں میں چوک سے گزر چکا تھا اور بتی ابھی تک بھی لال تھی۔

    یعنی سیدھا سادا معاملہ تھا، میں جرم کا مرتکب تھا تو اس کا مطلب یہی تھا کہ میں مرتکب ہوا تھا اور بس۔ نہ بھاگنے کی گنجائش اور نہ مُکر جانے کا سوال۔ چپکے سے اقرار نامہ لکھ بھیجا، جرمانہ ادا کیا اور چُپ ہو گیا۔

    کچھ دنوں کے بعد تلاوت کرتے ہوئے، جب میں نے سورۃ جاثیہ کی یہ آیت پڑھی،
    هَـٰذَا كِتَابُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِالْحَقِّ ۚ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ°
    ترجمہ : "یہ رہا ہمارا تیار کرایا ہوا اعمال نامہ، جو تمہارے اوپر ٹھیک ٹھیک گواہیاں دے رہا ہے، جو کچھ بھی تم کرتے تھے، ہم اُسے لکھواتے جا رہے تھے۔"
    (سورة الجاثية : ٢٩)

    آیت میں "كُنَّا نَسْتَنسِخُ – ہم فوٹو بنا لیا کرتے تھے"، یعنی اللّٰہ تعالٰی کے پاس بھی فوٹو مشین ہے؟ خوف سے میرے جسم کے بال کھڑے ہو گئے تھے۔ یعنی بندے کی بنی ہوئی مشین سے تو میں بھاگ نہیں سکا، اللّٰہ کی بنائی ہوئی مشین!!!! ساتھ ساتھ فوٹو بھی بناتی ہے؟ کدھر ہو گا بھاگنے کا راستہ؟ کونسا بنے گا بہانہ مُکر جانے کا ؟؟؟؟

    یعنی کہ ہمارے اعمال نسخ کئے جا رہے ہیں، کچھ بھی نہیں بھلایا جا رہا، ہارڈ ڈسک کے خراب ہونے، میموری کے فارمیٹ ہو جانے، آندھی بارش طوفان کی وجہ سے کچھ خرابی پیدا ہونے کا کہیں بھی کوئی اندیشہ نہیں۔ کوئی ہائیکر پہنچ نہ پائے، کوئی وائرس خراب نہ کر پائے ۔۔۔ ہائے یہ کیسا کمپیوٹر ریکارڈ ہو گا؟؟؟

    یا الٰہی! سارے گناہ لکھوائے جا رہے ہیں کیا؟
    تاریخ کے ساتھ؟
    مقام اور جگہ کے ساتھ؟
    بیک گراؤنڈ کے ساتھ؟
    رنگین پرنٹ میں؟
    نشانی والے کپڑوں میں؟
    اسباب، متاب اور مال کی نشانیوں کے ساتھ؟
    مقاصد اور مطالب کے ساتھ؟
    آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ؟

    ہائے ہم تو لُٹ گئے۔!!!
    یَعۡلَمُ خَآئِنَۃَ الۡاَعۡیُنِ وَ مَا تُخۡفِی الصُّدُوۡرُ ﴿۱۹﴾
    "اللّٰـــہ آنکھوں کی چوری کو بھی جانتا ہے ، اور ان باتوں کو بھی جن کو سینوں نے چھپا رکھا ہے۔
    (سورة غافر/مومن : ١٩)

    ہائے: یہ سب کچھ ہم پر پیش کر دیا جائیگا؟

    وَ وُضِعَ الۡکِتٰبُ فَتَرَی الۡمُجۡرِمِیۡنَ مُشۡفِقِیۡنَ مِمَّا فِیۡہِ وَ یَقُوۡلُوۡنَ یٰوَیۡلَتَنَا مَالِ ہٰذَا الۡکِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیۡرَۃً وَّ لَا کَبِیۡرَۃً اِلَّاۤ اَحۡصٰہَا ۚ وَ وَجَدُوۡا مَا عَمِلُوۡا حَاضِرًا ؕ وَ لَا یَظۡلِمُ رَبُّکَ اَحَدًا ﴿۴٩﴾
    "اور ( اعمال کی ) کتاب سامنے رکھ دی جائے گی ، چنانچہ تم مجرموں کو دیکھو گے کہ وہ اس کے مندرجات سے خوف زدہ ہیں ، اور کہہ رہے ہیں کہ : ہائے ہماری بربادی ! یہ کیسی کتاب ہے جس نے ہمارا کوئی چھوٹا بڑا عمل ایسا نہیں چھوڑا جس کا پورا احاطہ نہ کرلیا ہو ۔ اور وہ اپنا سارا کیا دھرا اپنے سامنے موجود پائیں گے ۔ اور تمہارا پروردگار کسی پر کوئی ظلم نہیں کرے گا۔
    (سورة الكهف : ۴٩)

    ایک نصیحت جو سب سے پہلے میرے اپنے لئے ہے۔

    🌼عرب نوجوان کا قصہ🌼 عربی سے منقول🌼

  • سلام سغری یہ بلوچی شلوار قمیض کا دامن
    اور اوپر سے سے خسین چہرے ہم سلام پیش کرتا ہوں اپ کو اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور آپ قسمت میرے ساتھ کرے آمین ثم آمین